لاہور: پاکستانی فلم ساز سید نور نے بتا یا کہ پہلی اہلیہ پر ان کی دوسری شادی کا انکشاف کیسے ہوا اور ان کا کیا ردعمل تھا-

باغی ٹی وی: پاکستانی فلم ساز سید نور نے نجی چینل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی،جس میں انہوں نے بتایا کہ پہلی بیوی سے دوسری شادی 4 سے 5 سال تک خفیہ رکھی، انہیں ایک اخبار کے ذریعے اس کا علم ہوا، ایک اخبار نے صائمہ سے بات کی تو صائمہ نے انہیں شادی سے متعلق بتایا اور اخبار نے وہ خبر شائع کردی-

سید نور کےمطابق جب رخسانہ کو اس بات کا علم ہوا تو وہ خاموش ہوگئیں،اس نےخود تو کبھی کچھ نہیں کہا لیکن ہماری ایک پڑوسن تھیں جو رخسانہ کی سہیلی بھی تھی،انہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ میں نے یہ کیا کیا؟ جس پر میں نے کہا کہ اب تو یہ ہوگیا ہے رخسانہ نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی، کوئی شکوہ شکایت نہیں کی، اگر بچے دوسری شادی کے حوالے سے مجھ سے بدتمیزی کرنے کی کوشش کرتے تو انہیں روکتیں اور سمجھاتیں۔

پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو عہدے سے ہٹا دیا

سید نور نے بتایا کہ میری صائمہ سے پہلی ملاقات فلم گھونگھٹ کے سیٹ پر ہوئی تھی بعدازاں مجھے ان سے محبت ہوگئی اور ہمارا نکاح صائمہ کے گھر والوں کے سامنے ہوا تھا جبکہ دونوں بیویوں کی پہلی ملاقات ہمارے گھر پر ہوئی تھی صائمہ اقبال ٹاؤن میں اپنی فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں، وہیں ہمارا گھر تھا، صائمہ گھر آئیں اسوقت رخسانہ گھر پر موجود نہیں تھیں جب وہ واپس گھر آئیں تو انہوں نے پوچھا، گھر میں کون ہے، ملازمین نے جواب دیا کہ صائمہ، جس پر وہ چونک گئیں، پھر رخسانہ کچن میں گئیں اور صائمہ کے لیے چائے، سینڈ وچ اپنے ہاتھوں سے تیار کئے اور ملازمین سے کہا کہ انہیں دے دو اور خود اپنے کمرے میں چلی گئیں۔

مفتی قوی سے شادی،پاکستانی زمیندار کی راکھی ساونت کو کروڑوں روپے اور زیورات کی پیشکش

Shares: