معاشی انقلاب سے پہلے فکری انقلاب لانا ضروری ہے، خالد مقبول صدیقی

khalid maqbool

کنوینر ایم کیو ایم اور سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے سرجانی ٹاؤن میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہ سب کو بتا دیں اس مرتبہ الیکشن کا نتیجہ نوٹ کے بجائے ووٹ سے آئے گا۔ انہوں نے خواتین کے عزم اور ہمت کو سراہتے ہوئے کہا آپ اپنے حصے کا انقلاب لا چکے ہیں کیونکہ سردی میں رات کو جب اتنی تعداد میں خواتین جمع ہوں گی تو حقیقی تبدیلی آئے گی۔ خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اس بار الیکٹڈ کو سلیکٹڈ کرنا ہوگا تاکہ ملک چل سکے، اب ہماری پرامن جدوجہد میں اتنی قوت ہوگی کہ کوئی طاقت اس کو نہیں روک سکے گی، بس کچھ دیر انتظار، اب سب راستے منزل کو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آپ نے بنایا اب آپ ہی چلائیں گے، فتح آپ سے صرف 40 دن دور ہے، نکلیں اپنی قوم کیلئے، اپنی نسل کیلئے، اب کسی کی مجال نہیں کہ آپ کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالے۔ اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کے عوام اپنا حق مانگے اور اپنے ووٹ کا استعمال کر کے اپنے لیڈر کا انتخاب کرے، اس دفعہ عوام کی طاقت یہ ثابت کرے گی کہ وہ جن کو لائے ہے وہ سلیکٹ نہیں بلکہ الیکٹ ہو کے آئے ہے. خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ معاشی انقلاب سے پہلے فکری انقلاب لانا ہوگا، ہم اپنے حصے کا انقلاب لا چکے ہیں، انقلاب کبھی خونی نہیں ہوتا، ہم نے ظلم اور جبر کا راستہ اختیارنہیں کیا۔ ایم کیو ایم کے کنوینر نے کہا کہ ایم کیو ایم کا طرز سیاست ملک میں آئے گا توملک کامیاب ہوگا۔

Comments are closed.