سپریم کورٹ، فیض آباد دھرنا کیس معاملہ، پیمرا نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے،
پیمرا نے نظر ثانی درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کردی،متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیض آباد دھرنا کیس فیصلے کیخلاف نظر ثانی سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے۔ سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست پر 28 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔ پیمرا نظر ثانی درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتا۔ پیمرا کی متفرق درخواست منظور کی جائے نظر ثانی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔
قبل ازیں ایک روز قبل سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے وکیل نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں التواء کی درخواست دی،شیخ رشید کے وکیل کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے نگران وزیر قانون کے عہدے کا چارج لے چکا ہوں،صوبائی وزیر قانون بننے کے بعد عدالت میں بطور وکیل پیش نہیں ہو سکتا،انصاف کے تقاضوں کیلئے مقدمے کی 28 ستمبر کی سماعت ملتوی کردی جائے،
دوسری جانب آَئی بی نے بھی نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسداللہ خان نے متفرق درخواست دائر کردی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انٹیلیجنس بیورو فیصلہ کیخلاف نظرثانی واپس لینا چاہتا ہے،متفرق درخواست منظور کرکے نظرثانی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے