امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی تازہ رپورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی جوہری تنصیبات کی مکمل تباہی سے متعلق دعوے کی نفی کر دی ہے، جس پر صدر ٹرمپ برہم ہو گئے۔
لیک ہونے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امریکی فضائی حملوں سے ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جا سکا، بلکہ صرف چند مہینوں کا تعطل آیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جوہری سرگرمیاں محدود عرصے کے لیے متاثر ہوئیں، لیکن بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر نیست و نابود نہیں ہوا۔
امریکی میڈیا نے اس رپورٹ کو بنیاد بنا کر صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کی، جس پر وہ شدید برہم ہو گئے۔ انہوں نے سی این این، نیو یارک ٹائمز اور ایم ایس این بی سی جیسے اداروں کو کچرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ذہنی بیمار لوگ امریکی پائلٹوں کی کامیابی کا کریڈٹ دینا نہیں چاہتے۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تھا، اور جو لوگ اس حقیقت کو تسلیم نہیں کر رہے وہ دشمن کے بیانیے کو تقویت دے رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع نے صدر ٹرمپ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پینٹاگون کی انٹیلی جنس رپورٹ ابتدائی نوعیت کی ہے اور اس کی قبل از وقت اشاعت کے پیچھے سیاسی مقاصد کارفرما ہو سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ جنگ کے آخری دنوں میں ایران نے اسرائیل کو شدید نقصان پہنچایا، لیکن امریکا نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کو روک دیا۔
بلوچستان اسمبلی سے 896 ارب روپے کا بجٹ منظور، بڑی اسکیموں کا اعلان
گنڈاپور نےصوابدیدی فنڈز 5 کروڑ کی بجائے 50 کروڑ خرچ کر دیے،تحائف و تفریح پر 11 کروڑ خرچ
سعودی عرب میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا
عید پر غیر حاضری: اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی ایک ماہ کی تنخواہ ضبط
بیلاروسین نے ایرانی بچے کو زمین پر زمین پر پھینک دیا، دو سالہ بچہ کوما میں