مریدکے شہر سے درجنوں موٹر سائیکل غائب ،عوام چوروں اور لٹیروں کے رحم وکرم پر،خوف میں مبتلا

باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) تحصیل مریدکے شہر سے درجنوں موٹر سائیکل غائب لٹیروں نے شہریوں کو بے سکونی میں مبتلا کر دیا ڈکیتی چوری رہزنی نقب زنی منشیات فروشی لاقانونیت عام مقامی پولیس شہریوں سے ہونے والی وارداتوں کے مقدمات درج کرنے سے انکاری پولیس کے لارے لپوں کا آئی جی پنجاب نوٹس لیں شہریوں کا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں سے مریدکے شہر میں لاقانونیت نے بسیرے ڈال لیے شہری غیر محفوظ ہو گئے منشیات فروشیوں کی وجہ سے متعدد قتل ہو چکے پولیس ایمرجنسی 15 ریکارڈ کیمطابق شہر میں ڈکیتی چوری رہزنی نقب زنی موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتیں شہریوں سے ہو چکی ہیں متاثرہ شہریوں کی درجنوں درخواستوں پر مقدمات درج نہ ہو سکے ڈاکو اور کرائم پیشہ افراد مقدمات درج نہ ہونے پر سٹی پولیس سے خوش اور حوصلے بلند ہو گئے وارداتوں میں نمایاں اضافے سے تاجر شہری پریشان ہو گئے چند روز قبل جی ٹی روڈ پر ظہیر احمد سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل چھین لیا جسکی درخواست نمبری 8610-11.30.22 تھانہ سٹی دی گئی لیکن تھانہ کے چکر لگا لگا کر متاثرہ شخص مایوس ہو گیا جبکہ مقدمہ بھی تاحال درج نہ ہوا اسی طرح شہریوں سےہونے والی درجنوں وارداتوں کو سردخانے میں ڈال دیا گیا بڑھتی وارداتوں اور ڈاکو لٹیروں کی لوٹ مار نے شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال بنا دیا متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او ریجن شیخوپورہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محتسب اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیتے کاروائیاں کرنے اور زمہ داران افسران کیخلاف محکمانہ کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply