بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مرکزی رہنما اور رکن پارلیمنٹ کھگین مرمو مغربی بنگال میں سیلاب متاثرہ علاقے کے دورے کے دوران عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔ مشتعل افراد نے ان پر حملہ کر کے زخمی کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی ایم پی کھگین مرمو اور ایم ایل اے شنکر گھوش پر مقامی افراد نے پتھراؤ، لاٹھیوں اور لوہے کی راڈوں سے حملہ کیا۔ واقعے میں کھگین مرمو کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور ان کے ناک سے خون بہنے لگا، جبکہ شنکر گھوش کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ معمولی زخمی ہوئے۔مشتعل ہجوم نے دونوں رہنماؤں کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا اور اس کے شیشے توڑ ڈالے۔ واقعے کے بعد دونوں بی جے پی رہنماؤں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقامی افراد حکومت کی کارکردگی اور امدادی سرگرمیوں سے سخت ناراض تھے، اسی دوران بی جے پی رہنماؤں کے دورے پر ان کا غصہ بھڑک اٹھا اور صورتحال پر قابو پانا مشکل ہوگیا۔خیال رہے کہ شمالی بنگال اس وقت شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈز اور سیلاب کی زد میں ہے، جہاں اب تک 28 افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر ہو چکے ہیں۔ ایسے میں سیاسی رہنماؤں پر حملے نے صورتحال کو مزید کشیدہ کر دیا ہے۔

حماس کی اسرائیل کے ساتھ مذاکرات میں سخت شرائط

عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر کالعدم ٹی ٹی پی ترجمان کے ساتھ اسپیس، سنگین خدشات

مقبوضہ لداخ میں کشیدگی برقرار، لہہ اور کرگل اضلاع میں کرفیو نما پابندیاں

امریکی فوج میں ہلچل: ٹرمپ کی متنازعہ تقریر کے بعد دوسرا اعلیٰ جنرل مستعفی

Shares: