کراچی: حکومت سندھ نے جے ایس بینک کی فن ٹیک ایپ ‘ زندگی’ اور ماسٹر کارڈ کے اشتراک سے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا۔
باغی ٹی وی: جدید ڈیجیٹل نظام ادائیگی کا مقصد پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے یہ کراچی کے ٹرانزٹ سسٹم کےلیے ایک نمایاں سنگ میل ہے، اس نظام کے تحت ابتدائی طورپر دس لاکھ سے زائد زندگی ماسٹر کارڈ ٹریول کارڈ تقسیم کیے جائیں گے جس سے زندگی کارڈ کے موجودہ صارفین کیش لیس سفری سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے، یہ کارڈز مسافروں کو کیش پر مبنی ٹرانزیکشن سے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن پر بلا رکاوٹ منتقل کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں جس سے انتظار کے اوقات میں کمی ہوگی بلکہ شہر کے بس نیٹ ورکس پر کرایہ کی ادائیگی کو آسان بناتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین متوقع
زندگی کے چیف آفیسر نعمان اظہر نے اس ضمن میں کہا کہ سندھ حکومت کے ترقی پسندانہ اقدامات میں کردار ادا کرنا یقیناً متاثر کن ہے۔ زندگی عوام کو ان کی ضروریات کےلیے سادہ حل فراہم کرکے ان کی زندگیوں میں آسانی لانا چاہتا ہے۔
حکومت سندھ کے ترجمان نے کہا کہ پیپلز بس سروس ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے میں پیش پیش ہے ، اور کرایہ وصولی کا خودکار نظام آج متعارف کرایا جا رہا ہے، یہ مخلوط ٹریفک بس میں پاکستان کا پہلا خودکار کرایہ وصولی کا نظام ہوگا۔
پنجاب: اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات 16 مئی کو ہوں گے
ماسٹر کارڈ کے سینئروائس پریزیڈنٹ پبلک سیکٹر لیڈ مائیک جونز نے کہا کہ ہم ماسٹر کارڈ میں گزشتہ دہائی سے شہری موبیلیٹی حل پیش کرنے کے اولین معمار ہیں۔ ہمیں سنگاپور، سڈنی اور لندن سے کراچی سمیت شہروں سے جدید اوپن لوپ ٹرانزٹ پیمنٹ سسٹم لانے پر خوشی ہے۔