ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) تھانہ بگھان کی حدود میں عوام نے چور پکڑ لیا،پولیس اطلاع کے باوجود ملزم کو تحویل میں لینے نہ گئی
تفصیل کے مطابقتھانہ بگھان کی حدود میں مرغی خانہ پر گوٹھہ والوں اپنی مدد آپ ہتھیار بند چور کوپکڑ لیا جس کی پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس پہنچ نہ سکی،اس دوران چور نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا ٹھٹھہ اور سجاول میں موٹر سائیکل چوری کا بڑا نیٹ ورک ہے جو موٹر سائیکل چوری کرتے ہیں ، دوسری جانب گاڑہو پولیس کے حدود میں حاجی عمر وگھام کے گھر سے دو بھینسے اور ایک موٹر سائیکل چوری کرلیا گیا ہے وہاں کے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے چوری شدہ بھینسے اور دیگرسامان اور موٹرسائیکل واپس دلائی جائے
Shares: