لنڈی کوتل (نصیب شاہ شنواری)ضلع خیبر ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 03 مارچ سے ہوگا پولیو ٹیمیں گھر کی دہلیز پر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائینگے۔ ڈپٹی کمشنر خیبر
اس حوالے سے ضلع خیبر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد حامد کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی برائے انسداد پولیو مہم کے اجلاس کا انعقاد ڈپٹی کمشنر افس میں ہوا.
محکمہ صحت کے ڈاکٹر آیوب آفریدی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خیبر پولیس حکمت آفریدی،محکمہ تعلیم، عالمی ادارہ برائے صحت، پولیو، پولیس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں پولیو حکام نے مہم کے متعلق جامع رپورٹ، پولیو ٹیموں کی سیکورٹی، اگاہی، انتظامات، انکاری والدین اور دیگر امور کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
ضلع خیبر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا اغاز 03 مارچ سے ہوگا جس میں پولیو کے 945 ٹیموں کے زریعے دو لاکھ 23 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے جو کہ 09 مارچ تک جاری رہے گا۔
ضلعی انتظامیہ خیبر کی جانب سے عوام سے اپیل کے گئی ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کیساتھ تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطریں ضرور پلائیں تاکہ اپ کے بچے عمر بھر کی مستقل معذوری سے بچ سکیں اور ضلع خیبر سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکیں۔