گوجرہ : سردی کے آتے ہی عوام سوئی گیس سے محروم ،چولہے ٹھنڈے پڑگئے

باغی ٹی وی ،گوجرہ (عبدالرحمن نامہ نگار ) سردی نے کیا منہ دکھایا گوجرہ کی عوام سوئی گیس سے محروم ہو گئی۔ صارفین کو سوئی گیس کی 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا۔عوام بازاری کھانا کھانے پر مجبور ہونے لگے۔ عوامی حلقوں کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق سردیوں کے موسم میں سوئی گیس عوام کی اہم ضرورت بن جاتی ہے۔ مگر جب ضرورت پوری نہ ہو تو مشکلات جنم لیتی ہیں۔ سردی نے ابھی منہ دکھایا ہی ہے کہ عوام کو سوئی گیس کو 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑگیا۔ گھریلو خواتین گیس کے چولہوں پر کھڑی ایسے انتظار میں کھڑی رہتی ہیں جیسے یوٹیلیٹی سٹور پر قطار میں غریب عوام کھڑی ہوتی ہے۔ سوئی گیس کی فراہمی ہی ایک واحد سہولت میسر تھی وہ بھی ہوشرابہ مہنگائی میں چھین لی گئی ہے۔عوام مہنگے داموں مضرصحت بازاری کھانا کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ شہر میں جگہ جگہ صارفین سوئی گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں۔عوام جائیں تو جائیں کہا ں؟عوامی حلقوں کو کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں جلانے کی لکڑی، کیروسین آئل، ایل۔پی۔جی کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ اعلیٰ حکام گھریلو صارفین کیلئے بلا تعطل سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔

Leave a reply