اوکاڑہ : عوام الناس کے بعد امام مسجد اور نمازی بھی عدم تحفظ کا شکار,پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ؟

اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)عوام الناس کے بعد امام مسجد اور نمازی بھی عدم تحفظ کا شکار,پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ؟
تفصیل کے مطابق عوام الناس کے بعد امام مسجد اور نمازی بھی عدم تحفظ کا شکار اوکاڑہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ۔اوکاڑہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود جامع مسجد صدیقیہ کے باہر چوری کی واردات ۔ نامعلوم چور ،حافظ نثار احمد چشتی امام مسجد کی موٹر سائیکل لے اڑے، امام مسجد موٹر سائیکل نمبر 533/او کے ایل کھڑی کر کے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد گئے
امام مسجد حافظ صاحب واپس آئے تو موٹرسائیکل غائب ۔نمازیوں اور عوام نے آئی جی پنجاب سے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا

Leave a reply