ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )مہنگائی کی ستائی ہوئی مظلوم عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کرسکے گی – محسن علی پوار
تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما باجوہ گروپ چوہدری محسن علی پوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے ٹھان لی ہے کہ غریب کا چولہا نہیں چلنے دیں گے مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ مجبور اور مظلوم عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنا بہت بڑا ظلم اور نا انصافی ہوگی پی ڈی ایم کی جماعتوں نے ملکر جو امپوڑٹڈ اور غلام حکومت بنائی ہے ان کا مقصد صرف مفادپرستی کرپشن اور اپنے کرپشن کے کیسز ختم کروانا ہے امپوڑٹڈ حکومت کو مہنگائی اورعوام کی پریشانی سے کوئی سروکار نہیں موجودہ دور میں جو مہنگائی ہوئی ہے اس نے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں غلام حکومت غلط کی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہوچکی ہے لوگ بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ملک بچانے کا واحد حل صاف اور شفاف الیکشن ہے
Shares: