باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) سیاحت کے فروغ کیلئے پیپلز بس سروس شروع کی جائے – عوام کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ سندھ کا قدیمی شہر کے ساتھ لاکھوں کی آبادی رکھنے والا شہر ہے اور بہترین سیاحتی مرکز ہے، یہاں پر سیاحتوں کے لۓ قدیمی شاہجہاں مسجد اور کینجھر جھیل اور قدیمی مکلی قبرستان اور آثار قدیمہ جیسی جگہیں موجود ہیں لیکن ٹھٹھہ شہر میں 25 سال پہلے حیدرآباد اور کراچی کے لۓ ایس آرٹی بس سروس چلتی تھی وہ ختم کردی گئی اب پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز کی ویگنیں چلتی ہیں جن کی تین سیٹوں پر چار بندے بٹھاۓ جاتے ہیں کرایہ بھی زیادہ لیتے ہیں اور ایک گھنٹے کا سفر تین گھنٹوں میں مکمل ہوتا ہے ،ٹھٹھہ کے سیاسی ،سماجی کاروباری اور مذہبی حلقوں نے حکومت سندھ سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح سندھ کے دوسرے اضلاع میں پیپلز بس سروس شروع کی گئی ہے اسی طرح وہی بس سروس ٹھٹھہ کراچی اور حیدرآباد کے لۓ بھی شروع کی جاۓ تاکہ جو سیاحت کیلئے والے سیاحوں کے علاوہ دوسرے شہری جو سفر کرتے ہیں انہیں تکلیف کا سامنا نہ کرنا پرے ،جلد ازجلد وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ پیپلز پروگرام تحت ٹھٹھہ کیلئے بھی پیپلز بس سروس شروع کرنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ
ٹھٹھہ کی عوام کو مہنگی اور پرائیویٹ ویگنوں کے تکلیف دہ سفر سے نجات مل سکے.

Shares: