پیپلز پارٹی سندھ نے جماعت اسلامی کے الاقصیٰ غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کی روشنی میں کیا ہے۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد نے جاری ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی غزہ، فلسطین اور لبنان کے ساتھ یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی حمایت کرتی ہے اس ضمن میں پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کے شاہراہ فیصل کراچی میں 6 اکتوبر اور اسلام آباد میں 7اکتوبر کو ہونے والے الاقصیٰ غزہ ملین مارچ میں شرکت کرینگے۔نثار کھوڑو نے کہا کے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔اقوام متحدہ غزہ، لبنان اورفل فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ نثار کھوڑو نے تمام سیاسی جماعتوں کو اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو ایک سائیڈ پر رکھ کر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوکر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک مضبوط موقف اختیار کریں۔
مفتی منیب نے جماعت اسلامی کے الاقصیٰ ملین مارچ کی حمایت کردی