پیپلز پارٹی کے شرپسندوں کی پی ایس پی کے مرکزی الیکشن آفس پر اندھا دھند فائرنگ ۔
بریکنگ نیوز :پیپلز پارٹی کی ریلی میں سے شرپسندوں نے پی ایس پی کے مرکزی الیکشن آفس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
اس موقع پر پی ایس پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی پی بلدیہ ٹاون میں پی ایس پی کی مقبولیت سے بوکھلا گئی ہے ۔پی پی پی کے شر پسند عناصر اتوار سے اشتعال انگیز کارروائیاں کررہے ہیں۔ شہر کے امن وامان اور ضمنی الیکشن کے شفاف انعقاد کی خاطر پی ایس پی کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب صبر وتحمل سے دے رہی ہے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس اور رینجرز حکام پیپلز پارٹی کی اس غنڈہ گردی اور دہشت گردی کا نوٹس لے۔