پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کی کامیابی پر بلاول کی مبارکباد

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھر کے محنت کش طبقات کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کی کامیابی پر پاکستان پیپلزپارٹی لیبر بیورو کے عہدیدار اور کارکن تعریف کے مستحق ہیں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نو منتخب سی بی اے صدر ہدایت اللہ خان و دیگر عہدیداران کو ادارے کے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی،اور کہا کہ پی آئی اے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مزدور یونین نے ملک بھر کے تمام اسٹیشنز سے کلین سوئپ کرکے ثابت کیا کہ محنت کش صرف پی پی پی پر اعتماد کرتے ہیں،پیپلزیونٹی کے تقریباً دو ہزار ووٹوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ گروپ کو 250 ووٹ ملنا اس بات کا اظہار ہے کہ محنت کش عمران خان کے بیانئے کو قبول نہیں کرتے،

پی آئی اے ریفرنڈم میں پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ یونین پیپلز یونٹی تحریک انصاف کے انصاف فرنٹ کو شکست دے کر مسلسل چوتھی بار کامیاب ہوئی ہے .گذشتہ روزاسلام آباد،لاہور، پشاور،کراچی وکوئٹہ سمیت ستائیس ایئرپورٹس اور پی آئی اے دفاتر میں قومی ایئرلائن کے ملازمین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔پیپلز یونٹی نے تمام پولنگ اسٹیشنز پر کلین سویپ کرتے ہوئے دو ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے ییں جبکہ تحریک انصاف کی حامی یونین صرف 266 ووٹ حاصل کر سکی

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ایمپلائز یونین کے انتخابات میں پیپلز یونٹی کی جیت بھٹو شہید کے مشن پر عوامی اعتماد کا ثبوت ہے-پیپلز یونٹی کی کامیابی پر پی آئی اے کے ملازمین کے مشکور ہیں-پیپلز یونٹی کی کامیابی پر پیپلز پارٹی۔پیپلز یوتھ۔ پی ایس ایف سمیت تمام ذیلی ونگز خوشی منارہے ہیں۔

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

Comments are closed.