لاہور:پنجاب میں کاشت کاروں کیلئےگنےکی فی من قیمت مقرر ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے گنے کی قیمت 225 روپے فی من مقررکردی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ اورخوشحالی اولین ترجیح ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کےتین سالوں میں کاشتکاروں کو معقول اوربروقت معاوضہ ملا ہے۔
ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت نےگنےکی کم سےکم قیمت 225 روپےفی من رکھنےکافیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 تک گنے کا سرکاری ریٹ 180 روپے تھا جبکہ کاشتکار کو صرف 110 یا 120 روپےملتےتھے، اتنی کم ادائیگی بھی کئی ماہ بعد ہوتی تھی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے کسانوں کو شوگرملوں سےاربوں روپے بقایاجات دلوائے ہیں جبکہ بینک اکاؤنٹ کے ذریعےادائیگی کا قانون بھی بروقت اورکٹوتی کےبغیر معاوضہ یقینی بنائےگا۔