ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی ،نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ننکانہ صاحب میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا فورس) کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں پیرا فورس کی شاندار فارمل کمانڈ سلامی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جوانوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے پریڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ پیرا فورس تجاوزات، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر کارروائیاں کر رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دوران کارروائی شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
پیرا فورس کو عوام کے لیے ایک مؤثر اور قابل اعتماد ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ فورس شہری مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔