قصور
پنجاب بھر میں دکانوں کے باہر سامان رکھنے پر مکمل پابندی، پیرا فورس کی سخت کارروائی کا اعلان،قصور میں بھی کارروائیوں کا اعلان
تفصیلات کے مطابق پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا فورس) نے صوبے بھر کے دکانداروں کو خبردار کیا ہے کہ 28 ستمبر سے دکان کے باہر کسی بھی قسم کا ڈسپلے مکمل طور پر ممنوع ہو گا
حکام کے مطابق دکان کے شٹر سے باہر سامان رکھنے والے دکانداروں کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ مہم کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں دکانیں سیل کر دی جائیں گی، اور بھاری جرمانے عائد ہوں گے اور گرفتاری بھی ممکن ہے
مذید کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں کوئی سیاسی سفارش یا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور مداخلت کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی
اتھارٹی نے تمام دکانداروں کو وارننگ جاری کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری خود لیں کیونکہ بعد میں کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوگی
شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس اطلاع کو دیگر دکانداروں تک ضرور پہنچائیں تاکہ کارروائی سے بچا جا سکے