مزید دیکھیں

مقبول

راولپنڈی سے عالیہ حمزہ کی گرفتاری کی اطلاعات

پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ...

کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر دفعہ 144 نافذ

کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے...

ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کی دعوت مسترد کردی

پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ جویلین تھرور اسپیشلسٹ ارشد ندیم...

آئی پی ایل میچ دیکھنا مہنگا پڑا،سٹیڈیم سے جج کا آئی فون چوری

ممبئی: چیف جیوڈیشل مجسٹریٹ کا آئی فون آئی پی...

پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس، خواجہ سعد رفیق کی عدم پیشی، ریمانڈ میں ہوئی توسیع

پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس، خواجہ سعد رفیق کی عدم پیشی، ریمانڈ میں ہوئی توسیع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت میں ہوئی، جیل حکام نے خواجہ سلیمان کو احتساب عدالت میں پیش کردیا، خواجہ سعد رفیق اسلام آباد اسمبلی کے اجلاس میں مصروف ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے۔

احتساب عدالت نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں ن لیگی رہنماوں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جنوری تک توسیع کر دی۔

عدالت نے پیراگون سوسائٹی کے سابق ڈٓائریکٹر قیصر امین بٹ کے خواجہ برادران سے متعلق بیان کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کی، اور وکلائے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جنوری  تک توسیع کر دی۔

آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan