پیراگون سیکنڈل، احتساب عدالت نیب پر برہم، کہا تفتیشی نے جہالت کا مظاہرہ کیا

پیراگون سیکنڈل، احتساب عدالت نیب پر برہم، کہا تفتیشی نے جہالت کا مظاہرہ کیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں پیراگون ہاوَسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی، خواجہ برادران کو عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے تھے،

دوران سماعت عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو روسٹرم پر بلا لیا،عدالت نے خواجہ سلمان رفیق سے استفسار کیا کہ آپ کےسینئر وکیل کہاں ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ امجد پرویز حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر ہائیکورٹ میں ہیں،

عدالت نے کہا کہ پیراگون نے زمین بیچی ،کس نے خریدی وہ تو ملزم نہیں ہے،

پیرا گون سیکنڈل کمپنی کے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کی میڈیکل رپورٹ عدالت پیش کی گئی جس پر عدالت نےبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ تفتیشی افسر کو واپس کر دی، عدالت نے کہا کہ تفتیشی نے جہالت کا مظاہرہ کیا سب فوٹو کاپیاں لگا رکھی ہے، پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ قیصر امین بٹ کی حالت خراب ہے،تفتیشی نے خود وزٹ کیا ،عدالت نے کہا کہ درخواست 12 دن میں آنی چاہیے تھی آپ 12 سال بعد آرہے ہیں،

Comments are closed.