ایشیا کپ 2025 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت اور پاکستان کے خلاف میچز کی راہ ہموار ہو گئی ہے، بھارتی حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے وزیر کھیل منسکھ منداویا نے واضح کیا ہے کہ کرکٹ ہو یا ہاکی، بھارت کو پاکستان کے خلاف کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں کھیلنے پر کوئی مسئلہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر باہمی سیریز کی بات ہو تو وہ ایک الگ معاملہ ہے، لیکن انٹرنیشنل ایونٹس میں کھیلنے پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔ان بیانات کے بعد ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت مقابلوں کی راہ کھل گئی ہے۔

ایونٹ 5 سے 21 ستمبر کے درمیان کھیلا جائے گا، اور شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں کم از کم دو مرتبہ 7 اور 14 ستمبر کو ایک دوسرے کے مدِ مقابل آئیں گی۔شائقین کرکٹ کے لیے یہ ایک بڑی خبر ہے، کیونکہ پاک بھارت میچز دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقابلوں میں شمار ہوتے ہیں۔ اس پیشرفت سے ٹورنامنٹ کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ایران مذاکرات چاہتا ہے، ہمیں کوئی جلدی نہیں: امریکی صدر

کراچی ،چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست، پیش رفت رپورٹ طلب

اندرونی اختلافات ،عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو وارننگ

پنجاب، بارشوں سے24 گھنٹوں میں 28 اموات، دریائے جہلم میں سیلاب کا خدشہ

Shares: