پیرو میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا، دارالحکومت لیما میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت میں ہزاروں مظاہرین نے کانگریس کے قریب احتساب اور اصلاحات کے حق میں ریلی نکالی۔ مظاہرین کی جانب سے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔جھڑپوں کے نتیجے میں 55 پولیس اہلکار اور 20 شہری زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ پیرو کی صدر ڈینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد انہیں برطرف کر دیا گیا تھا، جب کہ نئے عبوری صدر جوز جیری نے چند روز قبل عہدہ سنبھالا ہے.

ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی ، قلم و سماج کا دردمند چہرہ

ٹی ایل پی سے مذاکرات ہوئے، علما کل فلسطین جنگ بندی پر شکرانہ منائیں گے: وفاقی وزرا

یورپ میں معاشی سست روی، کمپنیوں کی بڑے پیمانے پر ملازمتوں میں کمی

Shares: