پیسے کے لیے باپ بھی جھوٹ بولتے ہیں اوراولاد بھی،وزیراعظم

0
44

پیسے کے لیے باپ بھی جھوٹ بولتے ہیں اوراولاد بھی،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا خواب ہے نمل یونیورسٹی بہترین جامعات میں شامل ہوں،

وزیراعظم عمران خان نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے قوم کو بہترین قیادت کا شعور دوں،ملاکنڈ یونیورسٹی کے نئے بلاک کی افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،دنیا کی ساری یونیورسٹیز دیکھ چکا ہوں،انسان صرف اپنے لیے جیے تو اس کا کوئی مقصد نہیں،30سال ملک کا پیسہ چوری ہوتا رہا او ر ان کو بھی نہیں پتہ کتنا ہوا،پیسہ کسی کو خوشی نہیں دیتا،اصل خوشی اللہ کوخوش کرنے میں ہے،ادھر تو پیسے کے لیے باپ بھی جھوٹ بولتے ہیں اوراولاد بھی ،ان کو علم نہیں پیسہ خوشی نہیں دیتا،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی میں نوجوانوں کوپتہ چل جائے گا کہ دنیا میں آنے کامقصد کیا ہے، القادر یونیورسٹی کی بھی ستمبرمیں تکمیل ہوجائےگی،شارٹ کٹ لے کرکسی انسان نے بڑا کام نہیں کیا، ٹیکنالوجی اور تکنیکی تعلیم وقت کی ضرورت ہے،تکنیکی تعلیم سے نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا،نالج اکانومی دنیامیں انقلاب لاتی ہے،ہم مشکل حالات سے نکلے ہیں، یہ ملک اس لیے نہیں بنا تھا نوازاور زرداری ٹاٹابرلا بن جائیں ،پہلا سال بہت مشکل تھا،قرض کی قسطیں دینی تھیں ،دوست ممالک نے معیشت بہتر کرنے میں مدد کی ،دوست ملکوں نے مدد کی اورڈیفالٹ ہونے سے بچ گئے،ہمارا تو وقت اس میں گزر جاتاہے کہ قرض کا سود دیں ،6ٹریلین قرضوں کے سود پر دے چکے ہیں، ہم نے ڈھائی سال میں سود کے ساتھ 35 ہزار ارب کا قرضہ واپس کیا ہے اتنے بڑے قرضے واپس کریں گے تواسپتال اورسڑکوں کے لیے پیسے نہیں بچتے روپیہ 160 سے 155پر آ گیا ہے لالچ کے باعث دنیا میں افراتفری مچی ہوئی ہے، انسان کو دنیا میں آنےکا مقصدسمجھنا ہوگا،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہاں شریف اور زرداریوں نے ہی امیر ہونا تھا تو پاکستان بننے کا مقصد نہیں، ہم نے ٹیکنالوجی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن پر توجہ نہیں دی، ہم بڑے مشکل حالات سے نکلے ہیں،بڑے سرمایہ کار بنڈل جزیرے پرانویسٹمنٹ کے منتظر ہیں،سندھ حکومت بنڈل جزیرے پر سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دے رہی،ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے بہت آگے جاناچاہتے ہیں ، سوات میں کورونا کے باوجود سیاحت کاشعبہ کامیاب رہا ،50سال کے بعد 2 بڑے ڈیمز بنا رہے ہیں،ت عمیری انڈسٹری کو تاریخی سہولتیں فراہم کررہے ہیں،

Leave a reply