ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)واپڈاپیسکو رورل ڈویژن کی جانب سے ڈیرہ ٹائون فیڈرپر غیراعلانیہ ناروالوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ، ڈیرہ ٹائون فیڈرپر16،16گھنٹے بجلی غائب رہنامعمول بن گیا،واپڈااہلکار وں نے زیادتی کی انتہاکردی،اڈے کاٹ کربجلی منقطع کرنا معمول بناہے ،عوام گرمی کے موسم میں بجلی نہ ہونے کے باعث اذیت میں مبتلا ، مساجد میں بجلی نہ ہونے کے باعث پانی ناپیدہوگیاجس کی وجہ سے نمازیوں کو سخت مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ گھریلو خانہ داری میں خواتین کوتکلیف کاسامنا ،بجلی نہ ہونے سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ، ڈیرہ ٹائون فیڈر کے باسیوں کا ایکسین واپڈا رورل ڈویژن سے بجلی کی نارواظالمانہ لوڈشیڈنگ کوکم کرنے کامطالبہ ، اگربجلی کامسئلہ حل نہ ہواتواحتجاج کیاجائے گا جس کی تمام ذمہ داری واپڈاحکام پر عائد ہوگی۔تفصیلات کے مطابق گرمی کے موسم میںڈیرہ ٹائون فیڈرپر واپڈاپیسکو کی جانب سے نارواظالمانہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جس سے عوام عاجز آگئی ہے۔بجلی نہ ہونے کے باعث مساجد میں پانی ناپیدہوتاہے جس کی وجہ سے نمازیوں کو نمازکی ادائیگی میں مشکلات ہیں ۔ کاروبار زندگی ٹھپ ہوکررہ گیاہے ۔ڈیرہ ٹائون کے باسیوں نے واپڈاحکام کوآگاہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ کی گئی تو احتجاج کا راستہ اختیارکرنے پر مجبورہوں گے جس کی تمام ذمہ داری واپڈاحکام پر عائدہوگی۔

Shares: