جرائم میں ملوث عادی پیشہ ور 6 ملزمان گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ہاتھوں متعدد جرائم میں ملوث عادی پیشہ ور 6 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ، ملزمان میں 1 اسٹریٹ کریمنل, 3 موٹر سائیکل لفٹرز اور 2 منشیات فروش شامل ہیں.ملزمان سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز, 3 چوری شدہ موٹر سائیکلز, 55 گرام آئس اور 660 گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزمان کو علاقہ تھانہ نبی بخش اور چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا.ملزمان کی شناخت ارسلان, کامران, نعیم احمد اعوان, عامر عرف بابا ودیال, سمیع اللہ اور فرحان علی کے ناموں سے ہوئی ہے. برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکلز علاقہ تھانہ نبی بخش اور کھارادر کی سرقہ ہیں.: ملزمان عادی پیشہ ور ہیں, ملزمان اس سے قبل بھی منشیات فروشی اور موٹر سائیکل لفٹنگ کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں. ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج ہیں ملزمان کا مزید سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے. برآمدہ اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
دوسری جانب رات گئے ضلع ویسٹ پولیس کا اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلوچ گوٹھ اور لاسی پاڑے میں سرچ آپریشن مانٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر جاری آپریشن کے دوران ایک اشتہاری و مطلوب ملزم اور ایک منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا گیا سرچ آپریشن ایس ایس پی ضلع ویسٹ کی ہدایت پر منشیات فروش و جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران اسنوکر کلبز، دکانوں، ہوٹلز، گوداموں اور ٹارگیٹڈ گھروں کی مکمل تلاشی لی گئی۔بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کے ذریعے آپریشن کے دوران مشکوک و مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز صاحبان سمیت لیڈیز پولیس اہلکار اور ٹیکنیکل اسٹاف نے شرکت کی۔