امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پشاور کی تحصیل متھراکے عوام کو ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کو ووٹ دینے کی اپیل کردی۔ انہوں نے عوام سے کہا ہے 6اگست کو تحصیل متھرا کے عوام ترازو کو ووٹ دیکر عملی خدمت سے سرشار چیئرمین کو منتخب کریں۔ جماعت اسلامی نے حاجی افتخاراحمد کو نامزدکرکے اہلیان علاقہ کو حقیقی عوامی نمائندے کے انتخاب کا سنہری موقع فراہم کیا ھے۔سراج الحق نے کہا کہ حاجی افتخار نے الخدمت کے پلیٹ فارم سے علاقے میں سیلاب متاثرین کی دن رات خدمت کی ہے، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کاشتکاروں کو مفت بیج کھاد اور زرعی ادویات فراہم کرکے ہزاروں گھرانوں کے روزگار کا سلسلہ بحال کیا ہے۔جماعت اسلامی کے نامزدامیدوار افتخار احمد کی امانت اور دیانت کی گواہی ہمارے علاوہ حلقے کےعوام بھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افتخار احمد ایک ویژنری لیڈر ھے جس نے سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو آن لائن کاروبار کے زریعے روزگار کے مواقعے فراہم کئیے ہیں۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved