ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے ناک میں دم کر رکھی ہے،مہنگائی سے تنگ اکر ایک شہری نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر خود پر تیل چھڑک کر بازار میں مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی جس کو مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے بچانے کی کوشش کی ۔ آگ سے شہری جھلس کر زخمی ہو گیا۔ جو اب اسپتال میں زیر علاج ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے گلبہار عشرت سنیما چوک میں پیش آیا۔ جس کی اطلاع مقامی افراد نے ریسکیو کو دی۔
ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ شہری پی سی او چلاتا تھا اور شہری مہنگائی سے شدید تنگ تھا۔ اور کاروبار نہ ہونے سے پریشان تھا۔ جس کے باعث مبینہ طور پر خود پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ دیا۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی اور شہری کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Shares: