پشاور بار ایسوسی ایشن کا قربانی کے جانوروں کی بیرونی ملک نقل و حمل روکنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار یاسر خٹک ایڈوکیٹ نے استدعا کی کہ
عید الاضحی کے موقع پر بیرونی ملک جانوروں کی غیر قانونی سمگلنگ کی جارہی ہے۔ اور جانوروں کی غیر قانونی سمگلنگ کی وجہ سے اندرون ملک  قیمتیں مزید بڑھ گئی ہے۔ یاسر خٹک ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ  جانوروں کی غیر قانونی سمگلنگ کی وجہ سے پھر یہاں جانوروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور قیمتوں پر بھی بہت  اثر پڑتا ہے۔ جس پر  عدالت نے بیرونی ملک جانوروں کی سمگلنگ روکنے کا حکم دےدیا وفاقی اور صوبائی حکومت کو حکم دیا کہ  کہ جانوروں کی سمگلنگ کو روکا جائے،
Shares:








