باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور مدرسے میں دھماکہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی
اے آئی جی بم ڈسپوزل شفقت ملک کا کہنا ہے کہ دھماکا ٹائم بم کے ذریعے کیا گیا، دھماکے میں 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا،بظاہر لگ رہا ہے دھماکا خیز مواد میں ٹی این ٹی استعمال کیا گیا،دھماکے میں اچھی کوالٹی کابارودی مواد استعمال کیا گیا،
اے آئی جی بم ڈسپوزل شفقت ملک کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد میں ٹی این ٹی کے استعمال کی فرانزک لیب سے تصدیق کرائی جارہی ہے،دھماکا خیز مواد میں چھرے بھی استعمال کئے گئے،دھماکا کسی منظم گروپ کی کارروائی لگتا ہے،دھماکا مسجد کے مرکزی ہال میں کیا گیا، تاکہ زیادہ نقصان ہو،مرکزی ہال سے نکلنے کے متبادل راستے نہیں تھے، اس لئے نقصان زیادہ ہوا،دھماکا مدرسے کے ہال میں ہوا،جس سے زیادہ پریشر پیداہوا اورزیادہ نقصان ہوا،
دوسری جانب گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے پشاور دھماکہ کی شدید الفاظ مذمت کی ہے اور دیر کالونی مدرسہ پشاور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے. گورنر یاسین زئی نے دہشت و وحشت پر مبنی ذہنیت کے خاتمے کیلئے قومی اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنے زور دیا اور کہا کہ نہتے اور بےگناہ انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں.
پشاور میں دھماکا، مدرسے کے 5 طلبا جاں بحق، 50 زخمی
مشکوک شخص مدرسے میں آیا اور یہ چیز چھوڑ کر گیا جس کے بعد دھماکہ ہوا، پولیس
پشاورمدرسے میں دھماکے کے بعد کے مناظر کی ویڈیو
مدرسے میں کلاس جاری تھی،مہتمم پڑھا رہے تھے، اچانک دھماکہ ہو گیا، کلاس کی ویڈیو وائرل
پشاور مدرسہ دھماکہ،اموات اورزخمیوں میں اضافہ
ریسکیو 1122 نے کتنے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا؟ زخمیوں کو خون کاعطیہ دینے کی اپیل
مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، مریم نواز
یوم سیاہ کشمیر کے باعث دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد میں مدرسے سے ملحقہ مسجد میں دھماکے میں 7 افراد شہید اور 72 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈکلیئر اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
دھماکا مسجد کے مرکزی ہال میں اس وقت ہوا جب تدریسی عمل جاری تھا، اسی دوران ایک شخص بیگ اٹھائے ہال میں داخل ہوا اور پھر کچھ لمحوں بعد زور دار دھماکا ہوگیا۔ مسجد کے ایک طرف کی دیوار گرگئی، چھت سے پلستر اکھڑ گیا، کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، منبر کے قریب گڑھا پڑ گیا، شیشوں کی کرچیاں، طلبا کے بستے اور پنسلیں فرش پر بکھر گئیں، ریسیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،
پشاور دھماکہ، وزیراعظم کا اظہار افسوس،طلبا پر حملہ کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں.شبلی فراز