پشاوردھماکے میں 11 افراد زخمی، ابتدائی رپورٹ آ گئی،سلنڈردھماکہ تھا یا بارودی؟ اہم خبر
پشاوردھماکے میں 11 افراد زخمی، ابتدائی رپورٹ آ گئی،سلنڈردھماکہ تھا یا بارودی؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورہائیکورٹ کےقریب کارپارکنگ میں ہونیوالے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ آ گئی،سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے ،رکشے میں 12بج کر5منٹ پر دھماکہ ہوا،دھماکے میں بارودی مواد استعمال کرنے کا بھی امکان ہے،دھماکے کی نوعیت سے متعلق حتمی رائے بی ڈی یو ہی دے سکیں گے.
سی سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کا انتظار ہے،
سولہ دسمبر، پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکے کی اطلاع
دوسری جانب بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھی اپنی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پشاورہائیکورٹ کار پارکنگ میں دھماکہ بارودی مواد کا تھا،رکشہ میں 4کلوگرام دیسی ساختہ بارودی موادنصب کیاگیاتھا،دھماکے کےاہم شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں،
دھماکے سے قریبی کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے سے تین گاڑیوں اور ایک رکشے کو بھی نقصان پہنچا.