عام انتخابات میں تاخیر کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جمع

0
31

عام انتخابات میں تاخیر کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں الیکشن نہ کرانا آئین پاکستان اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کام ہی بروقت الیکشن اور شفاف الیکشن کرنا ہے انتخابات میں تاخیر کا اختیار الیکشن کمیشن کو نہیں۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مختلف طریقوں سے الیکشن التوا کا شکار ہورہا ہے اور بعض ایسے عوامل اس کے پیچھے ہے جو اس ائینی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے،قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد اب چہ مگوئیاں ہورہی ہے کہ الیکشن کب ہوگا سیاسی پارٹیوں کے رہنما کہہ رہے کہ الیکشن 2023 میں نہیں ہورہے درخواست گزار کے مطابق 17 اگست 2023 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک پریس ریلیز جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ابھی حلقہ بندیاں شروع ہے اور یہ حلقہ بندیاں دسمبر 2023 تک جاری رہے گی اس لئے تین ماہ کی مدت میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کا یہ موقف غیر آئینی ہے, آئین کے تحت اسمبلی تحلیل کے تین ماہ بعد انتخابات کا انعقاد آئین پاکستان کا تقاضہ ہے تاہم ابھی تک اس میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے اور حال ہی میں جو پریس ریلیز جاری ہوا ہے وہ ماورائے آئین ہے۔ الیکشن کمیشن کا یہ کہنا کہ 90 دن میں انتخابات نہیں ہوسکتے یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

Leave a reply