پشاور کے علاقہ تھانہ داودزئی کی حدود وزیر قلعہ میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کے تبادلے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق فریق اول حیدر حاجی اور فریق دوم جمیل وغیرہ نے جائیداد کے تنازعے پر ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی ، فائرنگ کی زد میں آکر نواز خان ولد سکندر خان، حیدر ، صالح ، واحد پسران حیدر حاجی اور آزاد ولد اکبر خان لگ کر موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور تفتیشی افسران نے فوری فوری موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔








