پشاور، فوڈ اینڈ سیفٹی کی جانب سے غیر معیاری تیل بنانے والے فیکٹری سیل

0
31

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی پشاور ٹیم نے ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے پھندو میں ایک کارخانے پر چھاپہ مارا اس دوران غیر معیاری اور مضر صحت پانچ ہزار لیٹر سے زائد کوکنگ آئل برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے کر کارخانے کو سربمہر کر دیا اس سلسلے میں حلال فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے معلومات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزخفیہ اطلاع موصول ہونے پر پشاور کے علاقے پھندو روڈ پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے ایک کارخانے پر اچانک چھاپہ مارا اس دوران ایک کارخانے سے پانچ ہزار لیٹر سے زائد مس لیبل غیر معیاری کوکنگ آئل برآمد کر کے سرکاری تحویل میں لے کر کارخانے کوسیل کر دیا گیا اورمالک کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ترجمان کا کہنا تھا کہ غیر معیاری آئل کی ٹینز میں فلنگ کی جا رہی تھی جسے شہر کے مختلف علاقوں کو سپلائی کیا جانا تھا، دریں اثناء اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے ملاوٹ مافیا کو قبلہ درست کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، انھوں نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو کاروائیاں مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Leave a reply