محمد ابراہیم خان پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

0
30

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے پشاور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ان سے عہدے کا حلف لیا، اور انہیں نئی ​​ذمہ داریوں پر مبارکباد دی ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان، پشاور ہائی کورٹ کے ججز، اراکین اسمبلی اور صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔سیکرٹری قانون شگفتہ نوید نے جسٹس محمد ابراہیم خان کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تقرری کا اعلان بلند آواز میں پڑھ کر سنایا۔

Leave a reply