پشاور ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیرمملکت علی محمد خان کی کیسز کی تفصیلات فراہمی کے درخواست پر سماعت ہوئی ہے سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،سماعت کے دوران درخواست گزار علی زمان ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں انکوائریز کی تفصیلات ابھی تک نہیں دی گئی، درخواست گزار 25 جولائی کو رہا ہوئے تو ڈپٹی کمشنر مردان نے تھری ایم پی او میں گرفتار کیا۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو مزید بتایا کہ جسٹس اعجاز انور صاحب نے درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا اور ڈپٹی کمشنر کو طلب کیا۔ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ایک ڈی سی کو عبرت کا نشان بنائے گے تو کوئی غیرقانونی کام نہیں کرے گا۔ وکیل درخواست گزار علی زمان نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ اس کیس کو اسی بنچ کو بھیج دیا جائے۔
جسٹس نعیم انور درخواست گزار ضمانت پر رہا ہوئے ہیں اب اس کیس میں کچھ نہیں ہے۔ آپ کہتے ہیں تو ہم اسی بنچ کو بھیج دیتے ہیں۔ اور عدالت کا کیس جسٹس اعجاز انور کی بنچ میں لگانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Shares: