پشاورہائیکورٹ میں مالم جبہ،بلین ٹری سونامی،بینک آف خیبرانکوائری کیس کی سماعت ہوئی
نیب نے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کی رپورٹ پشاورہائیکورٹ میں پیش کردی پشاور ہائیکورٹ نے مالم جبہ اسکینڈل سے متعلق کیس ختم کردیا ،نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ رپورٹ میں کسی قسم کی غیرقانونی سرگرمی سامنے نہیں آئی،غیر قانونی سرگرمی نہ آنے پرانکوائری بند کی گئی،وکیل نے کہا کہ بلین ٹری سونامی میں پہلے سے ریفرنس جمع کیا باقی کررہے ہیں،نیب وکیل نے کہا کہ بی آرٹی کے معاملے میں سپریم کورٹ سے حکم امتناعی ہے ، جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بینک آف خیبر سےمتعلق کیس کوالگ کردیا ہے بعد میں سنیں گے
واضح رہے کہ نیب خیبر پختونخوا نے مالم جبہ ریزورٹ پراجیکٹ کے ٹھیکے کو مبینہ طور پر بدنیتی پر مبنی اور محکمہ جنگلات کی قیمتی اراضی ہتھیانے کا ایک میگا فراڈ قرار دیتے ہوئے اپنی تحقیقات مکمل کر کے کیس نیب ہیڈ کوارٹر بھجوا دیا تھا۔مالم جبہ سکینڈل پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 9 جنوری 2018 کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔ نیب خیبر پختونخوا نے انکوائری کے بعد اسے انوسٹی گیشن میں تبدیل کیا اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر عاطف خان ،سابق چیف سیکرٹری اور اعظم خان، موجودہ وزیر اعلیٰ اور اس وقت کے صوبائی وزیر سیاحت و کھیل محمود خان اور چیئرمین خیبر پختونخوا اسپورٹس بورڈ محسن عزیز کے خلاف تحقیقات کیں۔
اس کیس میں سوات کے علاقے مالم جبہ میں 275 ایکڑ سرکاری اراضی 2014 میں تفریحی مقامات کے لیے لیز پر دی گئی جس میں مبینہ طور پر بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کے الزامات لگے تھے۔ مالم جبہ اراضی کی لیز کا اشتہار 15 سال کے لیے دیا گیا تاہم کنٹریکٹ کے بعد لیز کو 32 سال تک کے لیے بڑھا دیا گیا تھا اور جس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا وہ اس کے پاس اس کی اہلیت نہیں تھی۔
نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات
نیب نے نواب ثناء اللہ زہری اور قدوس بزنجو کو طلب کرلیا
مالم جبہ کیس، چیئرمین نیب کے بیان کے بعد نیب کا وضاحتی بیان آ گیا، کیا کہا؟
ہوا کا رخ بدل رہا ہے، بی آر ٹی اور مالم جبہ ریفرنس کب دائر ہو گا؟ چیئرمین نیب بول پڑے
نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
مالم جبہ اسکینڈل ،وزیر دفاع پرویزخٹک کیخلاف انکوائری،عدالت کا بڑا حکم آ گیا