پشاور انسداد بد عنوانی عدالت میں جعلی شناختی کارڈز بنانے کے الزام میں گرفتار نادرا کے تین افسران سمیت پانچ ملزمان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت ہوئی ہے، سماعت سپیشل جج اینٹی کرپشن اینڈ مائیگریشن سنڑمٹرل خیبر پختونخوا رجب علی نے کی ۔ عدالت تمام پانچوں ملزمان کی ضمانت درخواستیں منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔ ایف آئی اے کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکرام اللہ، سپر ٹنڈنٹ فرید خان٫ سینئر ایگزیکٹیو آفیسر عبد الرازق ، اسداللہ اور نثار محمود پر جعل سازی کا الزام ہے ۔ اور ملزمان نے ملی بھگت سے 59 افراد کے لیے جعلی شناختی کارڈز بنائے ہیں ۔
ملزمان نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دیں ۔ عدالت نے تمام ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ۔
Shares: