باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے تین بڑے اسپتال کورونا کے نشانے پر آ چکے ہیں
محکمہ صحت کے پی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 51ڈاکٹرز،14 نرسز اور 38 طبی عملے میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ،مجموعی مریضوں کی تعداد 103 ہوگئی ،لیڈی ریڈنگ اسپتال سب سے زیادہ شکار ، کورونا متاثرہ طبی عملے کی تعداد 24 ہوگئی
متاثرہ عملے میں ایک ایک پیرامیڈیکل اسٹاف اوروارڈ کلرک بھی شامل ہے،کورونا وائرس سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر جاوید جاں بحق ہوئے،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاورمیں کورونا سے متاثر عملے کی تعداد 14 ہے
خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں کورونا وائرس سےمتاثر عملے کی تعداد 15 ہے ،حیات میڈیکل کمپلیکس کے 7 ڈاکٹر،5 نرسز ایک ،ایک ڈسپنسر اورکلاس فور کا اہلکار شامل ہے،خیبر ٹیچنگ اسپتال کے4 ڈاکٹر ،7 نرسز اورباقی عملے کے 4 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں
پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، جہاں عام شہری کرونا سے متاثر ہو رہے ہیں وہیں طبی عملے میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو رہی ہے
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 39 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کا شکار ہوئے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹے میں 17 ڈاکٹرز، 6 نرسز میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 16 اسپتال ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوئی،24گھنٹے میں بلوچستان کے 6 ڈاکٹرز، 13 پیرامیڈکس ،اسلام آباد کا ایک اسپتال ملازم ،کے پی کے 8 ڈاکٹرز، 1 نرس، ایک اسپتال ملازم ،پنجاب کا ایک ڈاکٹر، 5 نرس، ایک اسپتال ملازم ،سندھ کے دو ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے دو ڈاکٹرز جاں بحق ہو گئے،کورونا وائرس سے جاں بحق دونوں ڈاکٹز کا تعلق سندھ سے ہے
طبی عملے کی شکایات، این ڈی ایم اے نے بڑا قدم اٹھا لیا
میوہسپتال میں طبی عملے کی حالت زار،گرینڈ ہیلتھ الائنس رہنما یاسمین راشد پر برس پڑے
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے ڈاکٹروں اورطبی عملے کی شکایات کے اندراج اورازالہ کیلئے ہاٹ لائن کاآغاز کر دیا،ہاٹ لائن یونیورسل نمبر 157-157-111-051 آپریشن روم میں قائم کی گئی ہے،ڈاکٹراورکورونامریضوں کےعلاج سےمنسلک اسپتال عملہ 24گھنٹے رابطہ کرسکتاہے،
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ڈاکٹراورمیڈیکل اسٹاف ذاتی حفاظتی سامان کی عدم دستیابی شکایات درج کراسکتےہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں،نرسوں اوردوسرےعملے کےتحفظ کیلئے ہرممکنہ اقدامات کررہاہے،