خیبر پختونخواہ نیب نے پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیے ہے،نیب زرائع کے مطابق کرپشن کے تحقیقات ہسپتال میں دوائی اور سازوسامان کے خرید و فروخت میں سامنے آنے پر شروع کی گئی ہے نیب کے مطابق ایل آر ایچ ہسپتال پشاور میں دوائی اور دوسرے اشیاء کی خریدو فروخت میں اربوں روپے کی کرپشن کے شکایات سامنے آئی ہے جس پر نیب نے ہسپتال زمہ داران سے مکمل ریکارڈ طلب کر لی ہے،نیب کے مطابق ہسپتال انتظامیے کی جانب سے نیب حکام کو دوائیوں کی خرید و فروخت اور تمام بھر تیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے،نیب زرائع کے مطابق ہسپتال میں غیر قانونی بھرتیاں ہوئی ہے جس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی،