باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں مدرسے میں دھماکا ہوا ہے جس کے بعد کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد مدرسے میں کتابیں بکھری پڑی ہیں ،لوگ موجود ہیں، جو دینی کتابوں کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں تا ہم کتابیں پھٹ چکی ہیں اور کمرے میں کاغذ ہی کاغذ نظر آ رہے ہیں
پشاور مدرسے میں دھماکا
تین بچے شہید اور 20 سے زائد زخمی #Peshawar pic.twitter.com/lsaygsqaVr— Ishaq Mashood (@IshaqMashood) October 27, 2020
دیر کالونی کوہاٹ روڈ میں مدرسے کے قریب دھماکہ ہوا ہے.دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہوئے ہیں ،لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ دھماکے کی جگہ پر بی ڈی یوکے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
جامعہ زوبیریہ دیر کالونی پشاور میں دھماکہ۔ 30 کے قریب بچے زخمی
جامعہ کے ایک طالبعلم رضوان اللہ نے بتایا کہ کلاس شروع تھا، اس وقت دھماکہ ہوا، کلاس میں 900 کے قریب طلباء تھے، #Peshawar#PeshawarMadrassaAttack pic.twitter.com/fZIwBzCKXy
— Palwasha (@iPalwashaKhan) October 27, 2020
پشاور میں دھماکا، مدرسے کے 5 طلبا جاں بحق، 50 زخمی
ریسکیو1122 نے مزید 5 زخمیوں کو موقع سے ہسپتال منتقل کر دیا، دو بچے زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، رسیکیو 1122 ترجمان کے مطابق دیر کالونی دھماکے کے 50 زخمیوں اور 5 ڈیڈ باڈیز کو کو ایل آر ایچ منتقل کیا گیا ہے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہیں۔ہسپتال ڈائریکٹر محمد طارق برکی خود ایمرجنسی ٹیم کے ہمراہ ایمرجنسی میں موجود ہیں۔
مشکوک شخص مدرسے میں آیا اور یہ چیز چھوڑ کر گیا جس کے بعد دھماکہ ہوا، پولیس