پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر فائرنگ ،1 شخص ہلاک، 3 افراد زخمی

فائرنگ کرنے والا شخص وکیل کے مخصوص لباس، کالے کوٹ پینٹ میں سیشن کورٹ آیا تھا

پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزم سے متعلق پولیس نے اہم انکشاف کیا ہے ۔

باغی ٹی وی : پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں1 شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے,زخمیوں میں پولیس اہل کار بھی شامل ہے جسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص وکیل کے مخصوص لباس، کالے کوٹ پینٹ میں سیشن کورٹ آیا تھا، فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی: تھانہ ریس کورس کے علاقے رینج روڈ پر پولیس وردیوں میں ناکہ لگائے ڈاکو 6سالہ بچی کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے برطانیہ پلٹ اوورسیز پاکستانی کو فائرنگ کرکے قتل کرتے ہوئے قیمتی اشیاء سے بھرا ہینڈ کیری بیگ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

بانی پی ٹی آئی بے گناہ ہیں تو ان کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے،بلاول …

برطانیہ میں مقیم ڈھڈیال آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والا اوورسیز پاکستانی تصرف محمود برطانیہ سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کے کزن نے اپنی 6سالہ بیٹی کے ہمراہ انہیں اپنے ساتھ لیا اور گاڑی پر سوار ہوکر ڈھوک چوہدریاں میں واقع اپنے سسرال کی طرف روانہ ہوئے۔

راستے میں رینج روڈ پر پولیس وردیوں میں ملبوس تین موٹر سائیکل سواروں نے باقاعدہ ناکہ لگا کر انھیں چیکنگ کا کہہ کر رکوایا اور پاسپورٹ چیک کرتے ہوئے ہینڈ کیری بیگ چھیننے کی کوشش کی تو تصرف محمود نے پریشانی کے عالم میں مزاحمت کی کوشش کی جس پر مسلح ڈاکو نے گاڑی میں معصوم بچی کی پروا کیے بغیر فائرنگ شروع کر دی۔

بھارت کا شمسی خلائی مشن سورج کے مدار میں داخل

ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں تصرف محمود شدید زخمی ہوا جبکہ ملزمان ہینڈ کیری بیگ جس میں غیر ملکی کرنسی، قیمتی اشیاء و دیگر سفری دستاویزات تھیں لوٹ کر فرار ہوگئے امدادی ٹیم نے زخمی تصرف محمود کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور فرانزک کی مدد سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

ایس ایچ او ریس کورس راجہ افتخار کا کہنا تھا کہ علاقے میں نصب کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی ویڈیو فوٹیج اکھٹی کر رہے ہیں، ملزمان کو جلد ٹریس کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

نگران حکومت کا عوام کو جدید ترین ماڈلز کے فونز قسطوں پر دینے کا اعلان

علاوہ ازیں تھانہ چونترہ کے علاقے میں مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ سے 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں شجاع یونس، عاطف اور 8سالہ انابیہ شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں فلک شیر، ثاقب اور تابندہ شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین گاڑی پر جا رہے تھے کہ مخالف فریق نے فائرنگ کی، واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہےواقع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

محمد رضوان پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر

Comments are closed.