پشاور: ورسک روڈ بابو گڑھی میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں-
باغی ٹی وی : پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اورسکول کے قریب زور دار دھماکا ہوا ، ایس ایس پی ارشد خان کا کہنا ہے کہ روڈ کنارے بارود نصب کیا گیا تھا، جس میں 4 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں دھماکے میں 3 بچے اور ایک شخص زخمی ہوا، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔