جے یو آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پشاور میں پولنگ جاری

1500ارکان جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے کل پشاور پہنچے تھے
0
23
juif

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پشاور میں پولنگ جاری ہے۔

باغی ٹی وی : ناظم انتخابات عبدالجلیل جان کاکہنا ہے کہ 1500ارکان جنرل کونسل آئندہ 5سال کیلئے امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کریں گے،مولانا عطا الحق درویش معاونین کے ہمراہ انتخابات کی نگرانی کریں گے 1500ارکان جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے کل پشاور پہنچے تھے،ارکان پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور مختلف قبائل سے پہنچے،چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں اب مرکزی انتخابات مفتی محمود مرکز پشاور میں جاری ہیں۔

اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے،نیتن یاہو

واضح رہے کہ صوبہ کے پی سے آئندہ پانچ سال کے لئے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان امیر اور مولانا عطاء الحق درویش سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں صوبہ بلوچستان سے سینیٹر مولانا عبدالواسع امیر اور مولانا محمود شاہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں صوبہ پنجاب سے مولانا محمود میاں امیر جبکہ حافظ نصیر احرار سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں صوبہ سندھ سے مولانا عبدالقیوم ہالیجوی امیر اور مولانا راشد سومرو سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں اسلام آباد سے مفتی اویس عزیز امیر اور مفتی عبداللہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں گلگت سے مولانا ولی الرحمان امیر جبکہ بشیر احمد قریشی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے-

شام میں امریکی فوجی اڈےپرڈرون حملہ

Leave a reply