پشاور کے نواحی علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

0
31

پشاور میں ایک دفعہ پھر پولیو وائرس کے موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے،جس کے حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے ایک دستاویز جاری کی گئی ہے ،دستاویز کے مطابق پانچ ستمبر کو قومی ادارہ صحت کو پشاور کے علاقہ نرے خوڑ کے پانی کے نمونے ارسال کئے گئے تھے جس میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
قومی ادارے صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نرے خوڑ سے سیوریج کے پانی کے نمونے 22 اگست کو لئے گئے تھے جبکہ نرے خوڑ کے سیوریج نظام میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو پوائرس تاحال موجود ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال کے دوران اب تک پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کا تعلق بنوں سے ہے، گزشتہ سال 2022 میں پولیو کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

Leave a reply