![لاہور .شاہدرہ پر ٹریفک جام ،شہری پریشان،بزدار کا نوٹس](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/01/trafic.jpg)
پشاور میں ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی مہم ،’ہم سب کا پشاور، شروع کرنےکے لئے نئے اقدامات کئیے گئے ہے جس. میں ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاھد اور ٹیم کے دوسرے ممبران شامل ہےٹیم نے مختلف سیکٹروں میں شہریوں کو سیٹ بیلٹ, ہیلمٹ کے استعمال, اوور سپیڈنگ, اوورلوڈنگ اور دوران سفر موبائل فون کے استعمال کو ترک کرنے, لائن ڈسپلن, سواریاں اتارنے اور بٹھانے سے متعلق آگاہی دی گئی۔اس سلسلے میں کینٹ ڈویژن میں ڈیجیٹل سکرینوں پر شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی گئی، جس کے بعد قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے نئے انداز کیساتھ کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائیگا اور ہم سب کا پشاور "پھولوں کا شہر پشاور” مہم میں شہریوں کو ٹریفک پولیس کیساتھ بھر پور تعاون کی اپیل کی گئی،جسکا مقصد پشاور شہر میں ٹریفک کے اصولوں پر عملدامد کروانا یقینی بنا نا ہے،واضح رہے کہ پشاور شہر میں مختلف سڑکوں پر غلط پارکنگ اور ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی کی صورت میں جگہ جگہ عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،