پشاور میں دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق،متعدد زخمی

پشاور میں دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق،متعدد زخمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے‌ صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکہ ہوا ہے

اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو حکام کے مطابق قادر آباد گلبہار روڈ پرواقع گھرمیں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا ہے،ریسکیو1122 کی 3ایمبولینسز اورفائر ویکل نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں ،چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے ایک بچہ جانبحق ہوگیا ،زخمیوں میں ماں، باپ اور بچے شامل ہیں جو لاہور سے پشاور مہمان آئے تھے ،ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے گھر میں لگی آگ پر بھی قابو پالیا،گیس لیکج کے باعث ایک کمرہ اور صحن بھی جل کر خاکستر ہوگیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پشاور میں سلنڈر دھماکہ ہوا تھا،جبکہ نوشہرہ اور راولپنڈی میں بھی دھماکہ ہوا تھا,راولپنڈی کے پیرودھائی اڈے کے قریب دھماکہ ہوا ہے، اطلاع پر پولیس اور ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں راولپنڈی میں پیرودھائی اڈے کے قریب رکشہ میں دھماکہ ہوا، جس کے بعد رکشہ کو آگ لگ گئی،آگ لگنے سے 6 افرادجھلس گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،عینی شاہدین کے مطابق رکشہ میں زوردار آواز کے بعد آگ لگی،

قبل ازیں خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاورکے علاقے مومن ٹاؤن دلہ زاک روڈ پر گھر میں سلنڈر،گیس لیکج دھماکہ ہوا ، اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو1122 کی دو ایمبولینسز نے موقع پر پہنچ کر امداد ی کاروائیاں شروع کر دیں،دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں،

جمعہ کی صبح صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خاتون اور 4 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.