خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا پشاور میں ملاوٹ مافیا کیخلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا، خصوصی مہم کے تحت فوڈ سیفٹی ٹیم کی پشاور میں پہلی بڑی کاروائی کی گئی، فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر فوڈ سیفٹی ٹیم کا بشیراباد پشاور کے علاقے میں چائے کے پتی بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا،
کارخانے سے 3 ہزار کلوگرام سے زائد غیر معیاری اور مضر صحت چائے کی پتی برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لیا گیا، کارخانہ سربمہر، مشینری ضبط، کارخانہ مالک گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ، فوڈ اتھارٹی کے مطابق :چائے کی پتی میں چنے کا چھلکا، نان فوڈ گریڈ کلر، استعمال شدہ چائے اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی جا رہی تھی، اور چائے کی پتی کو پنجاب سپلائی کرنا تھا ، ڈاریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعلسازوں اور ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس ہے، شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

Shares: