چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے 5 ویں محرم الحرام کے سلسلے میں جی ٹی روڈ پر ماتمی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا ہے  اس  دوران ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ظہور خان بھی انکے ہمراہ تھےچیف ٹریفک آفیسر نے محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر تعینات نفری سے ملاقات کی‘ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے ٹریفک پلان پر عملدرآمد سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا   چیف ٹریفک آفیسر نے اہلکاروں کو ہدایات جاری کی ہے کہ   ٹریفک پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو’ فورک لفٹرز اور چپس رائیڈرز ہمہ وقت موجود رہیں تاکہ سڑکیں رواں دواں ہوں
شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو‘ ٹریفک حکام شہر بھر میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں‘ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کو فورک لفٹر کے ذریعے اٹھا کر مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے‘
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران حکومتی ہدایات کے مطابق ڈبل سواری کے مرتکب افراد اور کالے شیشوں کا استعمال کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھی جائیں‘ محرم الحرام کے دوران شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے تمام سائٹس اور ایم ایف ریڈیو 88.6 پر باقاعدہ متبادل روٹس بارے آگاہی دی جائیگی‘ ٹریفک افسران اور اہلکار محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں‘
Shares:








