پشاور، محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے بھر پور انتظامات

0
36

پشاور شہر میں ساتویں محرم الحرام کے حوالے سے جلوسوں کی نگرانی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کی خاطر ایس ایس پی آپریشن ہارون الرشید خان نے اندرون شہر امام بارگاہوں، حساس مقامات اور مختلف روٹس کا دورہ کیا ہے، ساتویں محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے پرامن انعقاد کیلئے پشاور شہر کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے سمیت سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، ایس ایس پی اپریشنز کے مطابق ضلع بھر میں داخلی وخارجی راستوں کی سخت نگرانی کرنے سمیت محرم الحرام کیلئے تیرا ہزار پانچ سو پولیس افسران واہلکار تعینات ہیں، اسکے علاوہ پشاور اندرون شہر کے تمام داخلی راستوں کو سیل کرکے خار دار تاریں، رکاوٹیں اور قنات لگا کر بند کردیا گیا ہے،ہارون الرشید کے مطابق ماتمی جلوسوں کی تمام روٹس کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگ کے زریعے بار بار سویپنگ کی جارہی ہے،
ماتمی جلوس کے فرنٹ اور رئیر پر خصوصی دستے لگانے کیساتھ ساتھ سکیورٹی مزید فل پروف بنانے کیلئے سفید لباس میں بھی پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں رہے ہے،ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان نے مزید کہا کہ ماتمی جلوسوں کے اطراف میں جیمرز ٹیم کیساتھ ساتھ سرویلینس سسٹم کیمرہ موبائل بھی موجود
اور ساتویں محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کی جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اسکے علاوہ عزاداروں کو تھری لئیر سکیورٹی حصار سے گزار کر جلوسوں اور مجالس میں شامل کیا جارہا ہے،
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق پشاور شہر کی سکیورٹی بہتر بنانے اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ہمہ وقت چیکنگ اور مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے،

Leave a reply